0
Sunday 22 Aug 2021 16:37

بیلہ کے مقام پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، متعدد افراد زخمی

بیلہ کے مقام پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، متعدد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان حادثے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مین آر سی ڈی شاہراہ کراڑو کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو سینٹر کراڑو کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ دو شدید زخمیوں کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 949767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش