QR CodeQR Code

لاہور کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی عائد

22 Aug 2021 19:22

تمام پارکوں پولیس اہلکاروں کیساتھ لیڈی پولیس بھی تعینات کر دی گئی۔ پنجاب پولیس کے اہلکار پارکوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پولیس اہلکار لیڈی اہلکاروں کے ہمراہ پارکوں کے اندر بھی گشت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے لاہور کے تمام پارکوں میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ تمام پارکوں پولیس اہلکاروں کیساتھ لیڈی پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کے اہلکار پارکوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پولیس اہلکار لیڈی اہلکاروں کے ہمراہ پارکوں کے اندر بھی گشت کریں گے۔ اینٹی رائیڈ فورس کے اہلکار پارکوں میں سکیورٹی کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ پی ایچ اے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر پارک کے اندر کسی قسم کی ویڈیو شوٹنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس بات کا فیصلہ مینار پاکستان گراونڈ میں ٹک ٹاکر خاتون کیساتھ ہونیوالی بدتمیزی کے بعد کیا گیا۔  


خبر کا کوڈ: 949779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949779/لاہور-کے-پارکوں-میں-ٹک-ٹاکرز-اور-یوٹیوبرز-داخلے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org