0
Sunday 22 Aug 2021 22:18

گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی میں 4، سینیٹ میں 3 سیٹیں دینے کی تجویز

گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی میں 4، سینیٹ میں 3 سیٹیں دینے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے سفارشات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ حال ہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے منٹس کے مطابق جی بی کو قومی اسمبلی میں 4 نشستیں دینے کی سفارش کی گئی ہیں، جن میں سے تین سیٹیں ڈویژنل سطح پر تقسیم ہونگی جبکہ ایک ریزرو سیٹ بھی مختص ہو گی۔ سینیٹ میں تین سیٹیں دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں 33 سیٹیں ہونگی جو کہ پہلے سے ہی موجود ہیں۔ گلگت بلتستان کے الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ممبر بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان ختم ہو جائے گی۔

اپیلیٹ کورٹ کے جج کے ناموں کو سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش کیا جائے گا تاکہ ان کی سپریم کورٹ میں تقرری کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔ چیف کورٹ کو ہائیکورٹ میں تبدیل کیا جائے گا۔ جی بی کونسل کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے مزید بحث کی سفارش کی گئی ہے تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کونسل کے 400 ملازمین کو کسی دوسرے محکمے میں ضم کیا جائے یا مالی پیکج دے کر ریٹائرڈ کیا جائے۔ دوسری جانب وزرات خارجہ نے ابھی تک ان تجاویز پر کوئی رائے نہیں دی تاہم دیگر تمام سٹیک ہولڈرز نے ان تجاویز پر اتفاق کر لیا ہے۔ تاہم وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے درخواست کی ہے کہ سینیٹ میں 8 نشستیں دی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 949790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش