0
Sunday 22 Aug 2021 22:40

شمالی وزیرستان، فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان، فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 949795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش