0
Monday 23 Aug 2021 01:32

امریکا کا افغانستان سے انخلا احمقانہ اقدام ہے، ٹونی بلیئر

امریکا کا افغانستان سے انخلا احمقانہ اقدام ہے، ٹونی بلیئر
اسلام ٹائمز۔ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے افغانستان سے انخلا کو احمقانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا بڑی حکمت عملی نہیں بلکہ ایک سیاسی چال ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے اقدام نے دنیا بھر میں شدت پسند جنگجوؤں کو خوش کردیا ہے۔ امریکی انخلا سے طالبان کو افغانستان پر قبضے کا موقع ملا۔ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے ان خیالات کا اظہار اپنے انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل میں کیا۔ ٹونی بلیئر 1997 سے 2007 تک برطانیہ کے وزیراعظم رہے اور نائن الیون کے بعد افغانستان میں اپنی فوجیں بھی بھیجی تھیں۔

68 سالہ ٹونی بلیئر نے شکوہ کیا کہ امریکی نے حلیف ہونے کے باجود طالبان سے معاہدے اور پھر انخلا کے عمل سے برطانیہ کو اندھیرے میں رکھا اور اس طرح کے اقدام سے عالمی اتحاد کو نقصان پہنچے گا اور تمام ممالک کے دو گروپس میں تقسیم ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ٹونی بلیئر نے صدر جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ امریکی حکمراں جنگوں کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے پُرفریب سیاسی نعرے کی پیروی کررہے ہیں، انخلا کے افراتفری سے بھرپور اقدام سے افغانستان کے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 949838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش