0
Monday 23 Aug 2021 02:02

سندھ حکومت کا بائیک کے سائیڈ مرر نہ لگانے والوں پر جرمانوں کا فیصلہ

سندھ حکومت کا بائیک کے سائیڈ مرر نہ لگانے والوں پر جرمانوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کے سائیڈ گلاس نہ لگانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے جلد قانونی شکل دے دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کرے گی اس ضمن میں مجوزہ ترامیم تیار کرلی گئیں ہیں جسے منگل کو ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق موٹر سائیکل میں سائیڈ گلاس نہ لگانے پر موٹر سائیکل سوار کا چالان کیا جائے گا، یہ اقدام موٹر سائیکل کے حادثات کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے۔ سندھ کابینہ کی منظوری کی صورت میں موٹر سائیکلز میں سائیڈ گلاسز لگانے کا قانون صوبے بھر میں نافذ العمل ہوگا۔ کراچی ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ایک اور مد میں چالان کا اختیار مل جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 60 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلز موجود ہیں۔ لازمی سائیڈ گلاس قانون کی عمل داری سے ٹریفک پولیس کو ماہانہ لاکھوں روپے چالان کی مد میں حاصل ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 949840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش