0
Monday 23 Aug 2021 19:23

صوبائی امن کمیٹی کے ممبران کی سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ سے ملاقات

صوبائی امن کمیٹی کے ممبران کی سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صوبائی امن کمیٹی کے ممبران نے سکردو میں سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی میں امن کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ آپ کے دور میں سانحہ ہوا، گلگت بلتستان کشیدگی کی جانب جا رہا تھا تب آپ نے قاضی نثار اور آغا راحت کو ایک میز پر بٹھا کر گلگت بلتستان کے امن کو خراب ہونے سے بچایا۔ امن کمیٹی گلگت بلتستان آپ کو امن کے زبردست داعی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔ آپ نے جو ایکٹ منظور کرایا تھا جو کہ تاخیر کا شکار ہے، اس ایکٹ کو منظور کرانے میں کردار ادا کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے امن کمیٹی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان میں امن برقرار رکھنے میں قائد بلتستان شیخ حسن جعفری، مولانا عبد الواحد سمیت دیگر علمائے کرام اور امن کمیٹی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بلتستان کو بہت بڑی کشیدگی سے بچانے پر آپ تمام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی امن کو برقرار رکھنے اور ترقی کےلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 949971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش