0
Monday 23 Aug 2021 19:25

سندھ میں بلدیاتی الیکشن تاخیر کا شکار، صوبائی حکومت کا ٹائم فریم دینے سے انکار

سندھ میں بلدیاتی الیکشن تاخیر کا شکار، صوبائی حکومت کا ٹائم فریم دینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخانات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا الگ اجلاس ‏بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ اجلاس رواں ہفتے طلب کیا ‏جائے۔ چیف سیکرٹری نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ سندھ حکومت بلدیاتی قوانین میں تبدیلیاں ‏چاہتی ہے، قوانین میں تبدیلی کیلئے 6 ماہ کا وقت درکار ہے، جبکہ مردم شماری کے حتمی اعداد ‏و شمار پر تحفظات ہیں، جب تک ہماری اپیل کا فیصلہ نہیں ہوتا بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتے، تحفظات کی موجودگی میں سندھ میں قانون سازی ممکن نہیں۔ الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارلیمنٹ مسئلہ حل نہیں کراتی تو کیا بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں ‏گے؟ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ‏

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کی ‏معیاد 30 اگست 2020ء کوختم ہو گئی تھی اور رولز کے تحت الیکشن کمیشن 120 دن کے اندر الیکشن ‏کرانے کا پابند ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں حلقہ بندی ‏افسران اور حلقہ بندی اتھارٹیز کا نوٹیفکیشن یکم جون کو کیا گیا، الیکشن کمیشن کو لوکل ‏کونسلز کی تعداد، نقشہ جات و دیگر ضروری ڈیٹا فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 949973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش