0
Monday 23 Aug 2021 21:27

بلوچستان کسٹمز کی کارروائی، بڑی مقدار میں غیر ملکی سامان برآمد

بلوچستان کسٹمز کی کارروائی، بڑی مقدار میں غیر ملکی سامان برآمد
اسلام ٹائمز۔ کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ کی مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تفتان روڈ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تلاشی کے دوران ایک بس سے بڑے پیمانے پر سگریٹس، کاسمیٹکس، امریکن بادام، چائنیز نمک اور مختلف سائز کے ٹائرز برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق برآمد شدہ غیر ملکی سامان کی قیمت بمعہ گاڑی 2 کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 949994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش