0
Monday 23 Aug 2021 23:16

ہم ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کرسکتے ہیں، سہیل شاہین

ہم ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کرسکتے ہیں، سہیل شاہین
اسلام ٹائمز۔ ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان کا نیا دور صلح، مساوات اور افغانستان کی تعمیرنو کا ہے، تمام گروپوں کو مستقبل کی حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان کا نیا آئین تشکیل دیا جائے گا، قومی پرچم کس طرح کا ہوگا، اس کا فیصلہ مستقبل میں کریں گے، سہیل شاہین نے کہا کہ ہم ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کرسکتے ہیں لیکن ہم مسائل کو پرامن بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں، اب 20 سال پہلے والی صورتحال نہیں ہے، داعش کے قیدی جیلوں سے نکل چکے ہیں اوروہ چھپے ہوئے ہیں، ہم کہتے ہیں جو بھی لوگ چھپے ہوئے ہیں وہ اپنے ممالک واپس چلے جائیں، داعش کو افغان لوگوں کی حمایت حاصل نہیں، ممکن نہیں کہ اب داعش افغانستان میں زور پکڑے، افغانستان کی سرزمین کسی  کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 950012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش