0
Monday 23 Aug 2021 23:44

مردم شماری کے نتائج، سندھ حکومت کا دوبارہ پارلیمنٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

مردم شماری کے نتائج، سندھ حکومت کا دوبارہ پارلیمنٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے مردم شماری کے نتائج سے متعلق دوبارہ پارلیمنٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، سندھ حکومت نے مئی میں نتائج کیخلاف ریفرنس پارلیمنٹ کو بھیجا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے دوبارہ پارلیمنٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں سندھ حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے اسپیکر کو خط لکھے گی۔ نتائج پر اعتراضات کے سبب بلدیاتی حلقہ بندیاں، الیکشن زیر التوا ہیں، سندھ حکومت نے نتائج کیخلاف مئی میں ریفرنس پارلیمنٹ کو بھیجا تھا تاہم 3 ماہ گزرنے کے باوجود ریفرنس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہیں بلایا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر ایک اور خط اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خط اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھیں گے، آئین کی شق 154 کے تحت صوبائی حکومت کونسل کا فیصلہ پارلیمان میں چیلنج کرسکتی ہے۔ سندھ حکومت کا دوسرا خط رواں ہفتے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کیا جائے گا۔ سندھ کابینہ نے الیکشن کمیشن کی مجوزہ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا جب کہ مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ جس پر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تحفظات ظاہر کئے گئے اس کے باوجود سی سی آئی نے مردم شماری کے نتائج کی منظوری دی گئی، سندھ حکومت آئین کے تحت معاملے کو پارلیمنٹ لے کر جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 950020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش