0
Monday 23 Aug 2021 23:47

ایندھن کا بحران حل کرنے کیلئے حزب اللہ لبنان کا فیصلہ ایک اسٹریٹجک اقدام قرار

ایندھن کا بحران حل کرنے کیلئے حزب اللہ لبنان کا فیصلہ ایک اسٹریٹجک اقدام قرار
اسلام ٹائمز۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے سابق وزیر محنت طراد حمادہ نے ملک کو درپیش ایندھن کے حالیہ بحران کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: "خام تیل کی مصنوعات جیسے پیٹرول، ڈیزل اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ مختلف وجوہات کی بنا پر اختیار کیا گیا ہے۔ اس بارے میں اسٹیٹ بینک اور صدر کے درمیان شدید اختلافات بھی پائے جاتے ہیں جس کے باعث سیاسی ٹکراو بھی پیدا ہوا ہے۔ لبنانی پارلیمنٹ بھی اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ملک بھر میں ایندھن کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "ایندھن کا بحران اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا دباو لبنان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے جبکہ ملک کی مختلف سیاسی جماعتیں اس گھمبیر صورتحال میں اپنے گروہی مفادات کے درپے ہیں۔"
 
لبنان کے سابق وزیر محنت نے کہا کہ چند ماہ بعد ملک میں پارلیمانی الیکشن منعقد ہونے والے ہیں جس کی وجہ سے لبنان کی اکثر سیاسی جماعتیں اپنے گروہی مفادات حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے میں حزب اللہ لبنان کا کردار مثالی ہے۔ طراد حمادہ نے کہا: "ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان حزب اللہ لبنان نے حالیہ بحران میں بہت مثبت کردار ادا کیا ہے اور حکومت کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ حزب اللہ لبنان کی اقتصادی سرگرمیاں پارٹی بازی، کرپشن، بیت المال چوری کرنے اور دولت جمع کرنے سے مبرا ہے جس کے باعث ملک کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کی جانب سے ایران سے آئل ٹینکرز منگوانے کا فیصلہ ایک انتہائی اہم اور اسٹریٹجک اقدام ہے جو ملک کی نجات کا باعث بنے گا۔
 
طراد حمادہ نے لبنان کو درپیش ایندھن کا بحران ایجاد کرنے میں مختلف لبنانی سیاسی گروہوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "لبنان میں ایسے مختلف سیاسی گروہ اور جماعتیں موجود ہیں جو ملک کے خلاف جاری اقتصادی جنگ میں دشمن کا ساتھ دے رہی ہیں۔ یہ سیاسی گروہ اور جماعتیں امریکہ سے وابستہ ہیں۔ خطے میں بھی اسلامی مزاحمت کا علبردار ہونے کے ناطے ایران اور امریکہ کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ یہ جنگ اقتصادی نوعیت کی ہے جس کا ہتھیار اقتصادی پابندیاں اور مذاکرات ہیں۔ اس جنگ میں حزب اللہ لبنان کا کردار بہت نمایاں اور موثر ہے۔ ایران حزب اللہ لبنان کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس شدید اقتصادی جنگ میں حزب اللہ لبنان اور دیگر قوم سے وفادات قوتیں دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوں گی۔"
خبر کا کوڈ : 950023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش