QR CodeQR Code

امریکی جیل میں دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر تشدد نامنظور، واجد اقبال 

24 Aug 2021 00:04

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت طلبہ عربیہ جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی پر امریکی جیل میں تشدد کیا جاتا ہے تو کسی حکمران کو مذمت تک کرنے کی فرصت نہیں، مغرب میں مقید پاکستان کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقع کے بارے کوئی قدم نہ اٹھایا اور نہ ہی اس سانحہ کی مذمت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ منتظم جمعیت طلبہ عربیہ جنوبی پنجاب واجد اقبال، محمد عتیق امین، ناظم بزم راو اعجاز الحق نے سیکرٹریٹ جمعیت طلبہ عربیہ جنوبی پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی پر امریکی جیل میں تشدد کیا جاتا ہے تو کسی حکمران کو مذمت تک کرنے کی فرصت نہیں، مغرب میں مقید پاکستان کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقع کے بارے کوئی قدم نہ اٹھایا اور نہ ہی اس سانحہ کی مذمت کی گئی، یہ واقعہ پاکستان کے حکمرانوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس واقع کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور عالمی طاقتوں بشمول حاکم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقع کا نوٹس لیکر یہ باور کرایا جائے کہ پاکستان اپنی بیٹی کے ساتھ کسی قسم کا ظلم برداشت نہیں کر سکتا، ہم حالیہ واقع کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 950030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950030/امریکی-جیل-میں-دختر-پاکستان-ڈاکٹر-عافیہ-صدیقی-پر-تشدد-نامنظور-واجد-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org