0
Tuesday 24 Aug 2021 19:10

اپنی کوئی الگ سیاسی جماعت نہیں بنا رہا، گورنر پنجاب نے وضاحت کر دی

اپنی کوئی الگ سیاسی جماعت نہیں بنا رہا، گورنر پنجاب نے وضاحت کر دی
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان اور مجھ سمیت سب تحریک انصاف کا حصہ ہیں، نئی جماعت بنانی ہوتی تو تحریک انصاف کے عہدے چھوڑ چکے ہوتے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے یا علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔


پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بات کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ اس  سٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں، اگر یہ واپس ہوا تو ملکی معیشت کا بڑا نقصان ہو گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اقلیتوں نے قیام پاکستان اور پنجاب کی پاکستان میں شمولیت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، ملک کا آئین اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کی پاسداری کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 950066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش