QR CodeQR Code

امریکا نے افغانوں کو نقل مکانی پر اُکسایا، ذبیح ﷲ مجاہد

24 Aug 2021 10:22

کابل لویہ جرگہ میں افغان ثقافتی کمیشن کے سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے افغانوں کو کابل ایئرپورٹ اور قطر میں کوئی سہولت نہیں دی۔


اسلام ٹائمز۔ افغان ثقافتی کمیشن کے سربراہ ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانوں کو نقل مکانی پر اُکسایا مگر اب انہیں وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔ ذبیح ﷲ مجاہد نے کابل لویہ جرگہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے افغانوں کو کابل ایئرپورٹ اور قطر میں کوئی سہولت نہیں دی، ہم افغانوں کی جان و مال کی حفاظت کی بار بار یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان آمرانہ حکومتی نظام نہیں چاہتے، سرکاری اہلکاروں کو نوکریاں کھونے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلی حکومت کو ہر سطح پر لوگوں کی ضرورت ہو گی، کان کنی، ٹاپی گیس پائپ لائن اور دیگر منصوبوں پر کام ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 950074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950074/امریکا-نے-افغانوں-کو-نقل-مکانی-پر-ا-کسایا-ذبیح-ﷲ-مجاہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org