QR CodeQR Code

جارح سعودی فوجی اہداف پر یمنی ڈرون حملہ

24 Aug 2021 15:16

امریکی میڈیا کیمطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کیجانب سے خميس مشيط میں اسکے حساس فوجی اہداف پر ڈرون طیارے کیمدد سے حملہ کیا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے (جارح) سعودی فوجی اتحاد کے حساس اہداف پر اپنے خودکش ڈرون طیارے کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکائی نیوز نے جارح سعودی فوجی اتحاد سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یمن کی جانب سے حجاز کے جنوبی علاقے خميس مشيط میں واقع سعودی اہداف پر 1 خودکش ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے جسے ہوا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جارح سعودی عرب کی جانب سے ایک طرف تو یمن سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب اس نے نہ صرف یمنی عوام کا سخت ترین سرحدی محاصرہ اور یمنی سرزمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے بلکہ اس کی جانب سے یمنی شہری آبادیوں پر بھی آئے روز وحشیانہ بمباری کی جاتی ہے جس سے تاحال سینکڑوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 950122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950122/جارح-سعودی-فوجی-اہداف-پر-یمنی-ڈرون-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org