QR CodeQR Code

عراق، نصف روز میں 5 امریکی فوجی قافلے بم حملوں میں تباہ

24 Aug 2021 18:44

مقامی میڈیا کیمطابق آج دوپہر 1 بجے تک 4 عراقی صوبوں میں کل 5 امریکی فوجی قافلے بم حملوں کا شکار بن کر تباہ ہوئے ہیں جبکہ مزاحمتی گروہ قاصم الجبارین نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آج عراق کے 4 صوبوں میں 5 امریکی لاجسٹک قافلے بم حملوں کا شکار ہو کر تباہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرین نیوز نے خبر دی ہے کہ امریکی فوج کے پہلے 2 لاجسٹک قافلے صوبہ الديوانيہ، تیسرا صوبہ بابل کے علاقے نیل جبکہ آخری 2 لاجسٹک قافلے صوبوں المثنی و ذیقار میں سڑک کنارے نصب بموں کا نشانہ بن کر قیمتی فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عراقی مزاحمتی گروہ قاصم الجبارین نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بھی ملک میں متعدد امریکی فوجی قافلے سڑک کنارے نصب بموں کا شکار بن کر تباہ ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 950170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950170/عراق-نصف-روز-میں-5-امریکی-فوجی-قافلے-بم-حملوں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org