0
Tuesday 24 Aug 2021 21:27

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان اسمبلی کے موجودہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے، جس کے بعد ان کی شمولیت کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کی حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے اہم ارکان کے مابین تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 950194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش