QR CodeQR Code

کراچی کے عوام پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو پہچان چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

24 Aug 2021 21:59

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تیزی سے ترقیاتی کام چل رہے ہیں، ہم کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں، کراچی تبدیل ہو رہا ہے، دس سال پہلے والا کراچی نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو پہچان چکے ہیں، کراچی کے بہت سے مسائل ہیں ہر مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تیزی سے ترقیاتی کام چل رہے ہیں، ہم کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں، کراچی تبدیل ہو رہا ہے، دس سال پہلے والا کراچی نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا، حکمران عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین رہے ہیں، ہم نے انہیں آئینی طریقہ بتایا تھا ان کا حق ہے کہ وہ جلسے کریں۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں وسائل نہ ہونے کے باوجود عوام کے مسائل حل کریں، پیپلز پارٹی نے شروع سے ہر مسئلے پر حکومت کا مقابلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھ سے یہ امید نہ کریں کہ میں پی ڈی ایم کے جلسے پر تنقید کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام نے اپنا پورا وقت مکمل کیا، کے پی کے نے اپنا بلدیاتی نظام ختم کیا، پنجاب میں توہین عدالت ہورہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 950198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950198/کراچی-کے-عوام-پی-ٹی-ا-ئی-اور-ایم-کیو-کو-پہچان-چکے-ہیں-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org