QR CodeQR Code

کوئٹہ، کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف انتظامیہ کی کارروائی

24 Aug 2021 22:15

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی، اسسٹنٹ کشمنر سریاب اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر اہلکاروں نے ٹریفک پولیس کی مدد سے شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دیئے اور جرمانہ عائد کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ عدالتی حکم اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے متعدد بار اپیل کے باوجود شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی تعداد میں کمی نظر نہیں آئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد زوہیب اور اسسٹنٹ کشمنر سریاب محمد یاسر سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر اہلکاروں نے ٹریفک پولیس کی مدد سے شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دیئے اور بعض افراد کو دیگر قانونی معاملات میں کوتاہی کی وجہ سے جرمانہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے اس حوالے سے شہریوں نے تعاون کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 950199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950199/کوئٹہ-کالے-شیشوں-والی-گاڑیوں-کیخلاف-انتظامیہ-کی-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org