0
Wednesday 25 Aug 2021 12:37

عمران خان لاہور پہنچ گئے

عمران خان لاہور پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ لاہور آمد کے بعد وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے رکھ جھوک روانہ ہوں گے جہاں وہ پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے، یہ جنگل ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے 24 سو کنال اراضی پر لگایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے میں گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےملاقاتیں کریں گے، وہ اسمارٹ فاریسٹ کا افتتاح کرنے کے علاوہ تعلیمی انقلاب کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔ گورنرہاؤس میں گورنر اور وزیر اعلیٰ ان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے،وزیر اعلیٰ سانحہ گریٹر اقبال پارک کے بارے میں رپورٹ دینے کے علاوہ صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دیں گے۔ گورنر پنجاب آب پاک اتھارٹی کے حوالے سے پیش رفت پر بریف کریں گے، جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر کھیل تیمور خان بھٹی، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت بھی وزیر اعظم سے ملاقا ت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 950279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش