0
Wednesday 25 Aug 2021 12:57

شاہ محمود قریشی کی تاجک وزیر خارجہ سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کی تاجک وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ تاجکستان کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی دارالحکومت دوشنبے میں واقع تاجک وزارتِ خارجہ پہنچ گئے جہاں تاجک وزیرِ خارجہ سراج الدین مہر الدین نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغانستان کی بدلتی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے ہم منصب سے ملاقات میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک تاجک اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بطور صدر شنگھائی تعاون تنظیم تاجکستان نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے میزبان کو بتایا کہ وزیرِاعظم عمران خان ستمبر میں دوشنبے میں متوقع ایس سی او سمٹ میں شرکت کے متمنی ہیں۔ پاک تاجک وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 950283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش