0
Wednesday 25 Aug 2021 13:16

کل مسالک علماء بورڈ کو یکم ستمبر سے ہفتہ امن منانے کا اعلان

کل مسالک علماء بورڈ کو یکم ستمبر سے ہفتہ امن منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک سے کُل مسالک علماء بورڈ کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین مولانا عاصم مخدوم کر رہے تھے۔ ملاقات میں ہفتہ امن منانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر سے ہفتہ امن کے سلسلے میں کل مسالک علماء بورڈ کے وفد نے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر سے مشاورت کی۔ وفد میں پیر سید عثمان نوری، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی اور سید عاشق حسین شریک تھے۔

مولانا محمد عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں میں رواداری پر تقریبات منعقد کی جائیں گی اور مذہبی مقامات پر شجر کاری کرکے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو تقویت بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ امن کے موقع پر تقریبات اور سیمینارز کا انقعاد کیا جائے گا، جن میں مختلف مذاہب کے نمائندگان امن کا پیغام دیں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر کا کہنا تھا کہ میں اپنا وقت علماء کی صحبت میں گزارنا اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں، میں نے آج تک کسی مسلک کا ذاتی ایجنڈا نہیں دیکھا، سب امن و بھائی چارے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل مسالک علماء بورڈ کی جانب سے ہفتہ امن منانے کا اقدام لائق تحسین ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 950287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش