QR CodeQR Code

افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

25 Aug 2021 15:44

چیرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ دنیا بھر کے پارلیمان میں افغانستان کا معاملہ زیر بحث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔ چیرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ دنیا بھر کے پارلیمان میں افغانستان کا معاملہ زیر بحث ہے، پاکستان میں کیوں نہیں؟۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے معاملے پر ان کیمرا سیشن کرائی تھی، ہمارا ارادہ ہے کہ ستمبر میں افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں،  ہم مشترکہ اجلاس یا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 950316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950316/افغانستان-کے-معاملے-پر-پارلیمنٹ-کا-مشترکہ-اجلاس-بلانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org