0
Wednesday 25 Aug 2021 21:39

نئی تعلیمی پالیسی کیخلاف دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کا احتجاج

نئی تعلیمی پالیسی کیخلاف دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (ڈوٹا) نے منگل کو یونیورسٹی میں نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے خلاف احتجاج کیا۔ اساتذہ نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جہاں نئی تعلیمی پالیسی پر عملدرآمد کے لئے تعلیمی کونسل کا اجلاس جاری تھا۔ یونیورسٹی کی تعلیمی امور سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی نے پیر کے روز ہونے والے اپنے اجلاس میں اس پالیسی کو 2022ء-2023ء کے سیشن سے نافذ کرنے کے علاوہ چار سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام کی منظوری دی۔ یونیورسٹی کے طلبہ کو اب یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ایک مخصوص مدت کے بعد اپنا کورس چھوڑ دیں۔ تاہم کمیٹی نے بڑے پیمانے پر اوپن آن لائن کورسز (ایم اواو سی) کے نفاذ پر بحث موخر کر دی۔

اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں یونیورسٹی کی سٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات زیر بحث ہیں۔ ڈوٹا نے پیر کو قائم مقام وائس چانسلر پی سی جوشی کو خط لکھ کر درخواست کی کہ ان معاملات کو تمام قانونی سطح جیسے ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹیز اور اسٹاف کونسلز میں اکیڈمک کونسل کے حوالے کرنے سے پہلے زیر بحث لایا جائے۔ ایک بیان میں ڈوٹا نے کہا کہ یونیورسٹی کا 2013ء میں چار سالہ انڈر گریجویٹ کورس متعارف کرانے کا تجربہ انتہائی ناقص رہا ہے اور طلبہ نے اسے مسترد کر دیا ہے، طلبہ ایک اضافی سال ضائع نہیں کرنا چاہتے۔
خبر کا کوڈ : 950384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش