QR CodeQR Code

لبنان میں ایک اور اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

9 Aug 2009 13:03

المنار نیوز چینل کے مطابق لبنان کی سیکورٹی ایجنسیز نے ایک جاسوسی نیٹ ورک کا پتا چلا کر اسکے افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس کا ۰۰۰۰۰۰۰


المنار نیوز چینل کے مطابق لبنان کی سیکورٹی ایجنسیز نے ایک جاسوسی نیٹ ورک کا پتا چلا کر اسکے افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس کا براہ راست اسرائیلی حکام سے رابطہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق لبنان کے شہر جبل الشوف میں یہ جاسوسی نیٹ ورک ایک انٹرنیٹ سرور نصب کئے ہوئے تھا جسکے ذریعے حساس معلومات اسرائیل کو پہنچائی جاتی تھیں۔ لبنان کے سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ اس جاسوسی نیٹ ورک سے ملنے والے آلات اسرائیلی ساختہ تھے۔ لبنان کے ایک سیکورٹی اہلکار نے اپنا نام فاش نہ ہونے کی شرط پر بتایا کہ جب سے لبنان کے سیکورٹی ادارے اور حزب اللہ لبنان کے درمیان اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے انکشاف کی خاطر تعاون وجود میں آیا ہے بڑی مقدار میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس پکڑے گئے ہیں۔ اس تعاون کے پیش نظر توقع ہے کہ مستقبل قریب میں مزید اسرائیلی جاسوس پکڑے جائیں گے۔ لبنان میں گذشتہ سال ستمبر سے لے کر اب تک تقریباً 10 اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس پکڑے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 9504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/9504/لبنان-میں-ایک-اور-اسرائیلی-جاسوسی-نیٹ-ورک-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org