QR CodeQR Code

پيپلز پارٹی نے جعلی جمہوريت کے نام پر آمريت مسلط کر رکھی ہے، عامر خان

25 Aug 2021 22:05

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران متحدہ رہنما نے سوال اٹھایا کہ کیا ایم کیو ایم ريبيز ويکسين سندھ تک پہنچانے ميں رکاوٹ ہے اور کیا سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کو ایک بھی بس نہ ملنے کی وجہ بھی ایم کیو ایم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ پيپلز پارٹی نے جعلی جمہوريت کے نام پر آمريت مسلط کر رکھی ہے، سندھ کے ديہی علاقوں ميں مريضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایم کیو ایم ريبيز ويکسين سندھ تک پہنچانے ميں رکاوٹ ہے اور کیا سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کو ایک بھی بس نہ ملنے کی وجہ بھی ایم کیو ایم ہے۔ عامرخان نے کہا کہ سندھ حکومت کو کورونا فنڈز کی مد ميں اربوں روپے ملے لیکن کورونا فنڈز ميں 9 ارب روپے کا گھپلا کيا گيا۔


خبر کا کوڈ: 950404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950404/پيپلز-پارٹی-نے-جعلی-جمہوريت-کے-نام-پر-ا-مريت-مسلط-کر-رکھی-ہے-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org