0
Wednesday 25 Aug 2021 22:11

بعض فتنہ پرور لوگ یزید کی حمایت کرکے اسلامی مقدسات کی توہین کررہے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

بعض فتنہ پرور لوگ یزید کی حمایت کرکے اسلامی مقدسات کی توہین کررہے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی اور ان کے اہداف کی سید الساجدین امام علی زین العابدین علیہ السلام اور حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا نے نہ فقط حفاظت کی بلکہ اسے دنیا تک پہنچایا اور یزیدی سلطنت کے غرور اور جشن فتح کو خاک میں ملا دیا۔ شہدائے کربلا کی یاد میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بعض فتنہ پرور لوگ یزید لعین کے حمایت میں بول کر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کر رہے ہیں، ان کے خلاف سائبر کرائم کو توہین اہل بیتؑ اور توہین رسالتؐ کا مقدمہ درج کرنا چاہیئے، ایسے عناصر اپنی گفتگو کے ذریعے اسلامی مقدسات کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں، ایسے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی وقت کا تقاضا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے لئے مذہبی آزادی کا وعدہ کیا تھا اور آئین پاکستان بھی شہریوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، ایسے میں مجالس عزا اور عزاداری کے انعقاد پر مقدمات کا اندراج آئین و قانون کو پامال کرنے کے مترادف ہے، پنجاب میں وسیع پیمانے پر مقدمات درج کرکے مذہبی آزادیوں کو سلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزاداروں کے خلاف قائم تمام تر مقدمات جلد واپس لئے جائیں اور اہل تشیع کی مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 950405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش