QR CodeQR Code

عمرہ زائرین کے لئے کورونا ویکسین ایس او پیز پر مبنی ٹریول ایڈوائزری جاری

26 Aug 2021 01:20

مسافر کی روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی کورونا نیگیٹو پی سی آر رپورٹ ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ہدایت نامہ کے مطابق ویکیسین کی مکمل ڈوز کی تصدیق کے لئے سرکاری سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ سرٹیفکیٹ سعودیہ کے لئے منظور شدہ کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوز پر مبنی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ منظور شدہ ویکسین میں ایسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر عمرہ زائرین کو پرواز میں سوار نہ کیا جائے۔ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفکیٹ سعودی ایئر پورٹس پر متعلقہ حکام کو پیش کرنا ہو گا۔ مسافر کی روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی کورونا نیگیٹو پی سی آر رپورٹ ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 950433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950433/عمرہ-زائرین-کے-لئے-کورونا-ویکسین-ایس-او-پیز-پر-مبنی-ٹریول-ایڈوائزری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org