0
Thursday 26 Aug 2021 02:31

2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام کو گندم بطور امداد فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے چین سے ڈرونز درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے، یہ ڈرونز محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کو فراہم کیے جائیں گے۔ چین سے درآمد کردہ ڈرونز ہر قسم کے ٹیکس سے استثنیٰ ہوں گے۔
واضح رہے گزشتہ سال پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹڈی دل کے حملے سے کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ راجن پور میں بھی ٹڈی دل کے حملے سے فصل شدید متاثر ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ تڈی دل کے خاتمے کے لیے مشینری تیار کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 950445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش