QR CodeQR Code

طالبان کسی سے کوئی بدلہ نہیں لے رہے، ملا عبدالسلام ضعیف

26 Aug 2021 11:18

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق طالبان سفیر کا کہنا تھا کہ اپنے سخت گیر دور کو دہرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان رہنما اور پاکستان میں سابق طالبان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف کا کہنا ہے کہ اپنے سخت گیر دور کو دہرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ملا عبدالسلام ضعیف کا برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم جاری ہے اور وہ کام پر بھی جا سکتی ہیں لوگ طالبان سے خوش ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ طالبان پہلے ہی اپنے عہد کی پاسداری کر رہے ہیں اور اپنے سخت گیر دور کو دہرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا کہ افغانستان میں اب لوگوں کی زندگیاں معمول پر لوٹ چکی ہیں جبکہ میڈیا کوریج میں طالبان کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ سابق طالبان سفیر نے کہا کہ یہ تصور دینا کہ طالبان بُرے لوگ ہیں، عوام اور تعلیم کے خلاف ہیں، یہ بڑی سازش ہے، جب میں کابل میں لوگوں سے بات کرتا ہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ وہ خوش ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کچھ افغان بغیر دستاویزات کے باہر جانے کیلئے ائیرپورٹ پر افراتفری کو بطور بہانا استعمال کر رہے ہیں اس کے علاوہ  قانونی انداز میں کابل ائیرپورٹ جانے والوں کو طالبان نہیں روک رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کسی سے کوئی بدلہ نہیں لے رہے۔


خبر کا کوڈ: 950473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950473/طالبان-کسی-سے-کوئی-بدلہ-نہیں-لے-رہے-ملا-عبدالسلام-ضعیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org