0
Thursday 26 Aug 2021 12:09

افغانستان میں جامع حکومت ہی امن و استحکام کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے، وزیراعظم

افغانستان میں جامع حکومت ہی امن و استحکام کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت ہی امن واستحکام کےلیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملاقات کی، جس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دنیا بھر میں ہنگامی حالات کے دوران خوراک کی فراہمی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کو سراہا، اور کہا کہ پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہورہاہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور افغان عوام کے لیے خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لیے پاکستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے افغان شہریوں کو خوراک کی فراہمی پر پاکستان کی تعریف کی اور افغانستان کو امداد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل اور عالمی برادری کا مثبت رویہ انسانی بحران سے بچا سکتا ہے، جامع حکومت ہی امن واستحکام کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 950488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش