QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

26 Aug 2021 12:31

ڈاکٹر ظاہر شاہ خیبر میڈیکل کالج پشاور سے کمیونٹی میڈیسن سے ریٹائرڈ پروفیسر تھے، وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے کورونا وارڈ میں گزشتہ چند روز سے زیر علاج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر ظاہر شاہ کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔ ڈاکٹر ظاہر شاہ خیبر میڈیکل کالج پشاور سے کمیونٹی میڈیسن سے ریٹائرڈ پروفیسر تھے، وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے کورونا وارڈ میں گزشتہ چند روز سے زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی اور وہ جمعرات کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کی تعداد 108 ہو گئی ہے، جن میں 70 ڈاکٹرز شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز میں سے چند ہی کو شہدا پیکیج مل سکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 950494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950494/خیبر-پختونخوا-میں-کورونا-نے-ایک-اور-ڈاکٹر-کی-جان-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org