QR CodeQR Code

افغانستان مسئلہ پر کانگریس کا حکومت کیساتھ ملکر کام کرنیکا عزم

26 Aug 2021 22:36

کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر خارجہ نے میٹنگ کے دوران ان کے کئے گئے تمام سوالات کے جوابات دیئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ حکومت اسی سمت میں کام کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، لہٰذا پارٹی اس مسئلے پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے یہاں افغانستان کے بارے میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ کے بعد راجیہ سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر خارجہ نے میٹنگ کے دوران ان کے کئے گئے تمام سوالات کے جوابات دیئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ حکومت اسی سمت میں کام کرے گی۔ ملکارجن کھڑگے نے بتایا کہ حکومت افغانستان کے حوالے سے ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور پوری اپوزیشن نے اجلاس میں حکومت کی اس پالیسی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ بھی کہا کہ ہمیں ملک اور عوام کے مفاد میں متحد ہو کر رہنا ہے اور ہم افغانستان معاملہ میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 950556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950556/افغانستان-مسئلہ-پر-کانگریس-کا-حکومت-کیساتھ-ملکر-کام-کرنیکا-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org