0
Thursday 26 Aug 2021 20:06

ناصر حسین شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات

ناصر حسین شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے ملاقات کی۔ ایرانی قونصل خانے کے اکنامک اتاشی عامر جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تجارت، سیاحت اور ثقافتی وفود کے تبادلہ پر گفتگو کی گئی۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایران ہمارا بہترین ہمسایہ ملک ہے، دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات ہیں، ایران سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں جبکہ سندھ حکومت تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مذہب، ثقافت سمیت بہت سی چیزیں یکساں ہیں، ایران اور پاکستان میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کو ایران کے دورے کی دعوت دی، جو کہ صوبائی وزیر نے قبول کرلی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کرونا صورتحال معمول پر آنے کے بعد دونوں ممالک کے ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلہ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ آخر میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے معزز مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے جبکہ ایرانی قونصل جنرل نے صوبائی وزیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 950566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش