0
Thursday 26 Aug 2021 21:08

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، نیپرا کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوامی سماعت 2 ستمبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوامی سماعت 2 ستمبر کو ہوگی، یہ سماعت ماہانہ بنیاد پر نیپرا کے قوانین کے عین مطابق ہوتی ہے، اس سماعت میں جولائی کے مہینے میں ہونے والی فیول ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر اوسطاً اثر 50 پیسہ فی یونٹ آئے گا، جبکہ اپریل سے جون تک کے مہینوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا یونیفارم کنزیومر ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین کی بلنگ پر کوئی اثر نہیں آئے گا۔ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی پیشی کا اثر دنیا بھر میں عوام کو براہ راست منتقل کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ میں ہی نیپرا نے جون فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا کا کہنا تھا کہ اطلاق ڈسکوز صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال، لائف لائن، زرعی صارفین پرہوگا تاہم انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لینے والے صنعتی صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کو 20 ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا لیکن فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 950573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش