QR CodeQR Code

پنجگور، سکیورٹی فورسز پر حملہ، 1 اہلکار شہید، متعدد زخمی

26 Aug 2021 21:22

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی و شہید اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں کی جانب سے پنجگور کے نواحی علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی و شہید اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 950576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950576/پنجگور-سکیورٹی-فورسز-پر-حملہ-1-اہلکار-شہید-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org