0
Thursday 26 Aug 2021 22:26

سندھ حکومت کا 9ویں سے 12ویں کلاس کے طلباء کی ویکسینیشن کا فیصلہ

سندھ حکومت کا 9ویں سے 12ویں کلاس کے طلباء کی ویکسینیشن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے 9ویں سے 12ویں کلاس تک کے طلباء کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 9ویں کلاس سے لے کر 12ویں کلاس تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ضلعی افسران کو 6 روزہ پلان بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کا عملہ تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز میں جا کر طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کرے۔
خبر کا کوڈ : 950583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش