0
Friday 27 Aug 2021 12:18

مظفر گڑھ میں 65 سالہ بدبخت شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

مظفر گڑھ میں 65 سالہ بدبخت شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی
اسلام ٹائمز۔ ضلع مظفر گڑھ کے شہر سلطان میں پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ بدبخت شخس کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے تھانہ شہر سلطان کی حدود میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو اسکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو ملزم نظر نامی شخص نے اپنی کریانہ کی دکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ اور  اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی عمر 65 سال ہے، جب کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 950640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش