0
Friday 27 Aug 2021 12:44

سانحہ بہاولنگر، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی زخمیوں کی عیادت

سانحہ بہاولنگر، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی زخمیوں کی عیادت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایک وفد نے سانحہ عاشور بہاولنگر کے زخمیوں کی عیادت اور شہداء کے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ وفد نے دھماکہ متاثرین کو ایس یو سی کے سربراہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ سید محمد تقی نقوی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد نے ڈی ایچ کیو بہاولنگر میں سانحہ عاشور کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں صبر و استقامت اور جرأت پر سلام پیش کیا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کروائی اور ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے صورتحال معلوم کی۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد میں مولانا غلام شبیر حیدری، مولانا محمد افضل جعفری، مولانا علی سجاد نقوی (فرزند علامہ سید محمد تقی نقوی)، مولانا ڈاکٹر تجمل عباس مہدی شامل تھے، وفد نے مولانا سید ضمیر الحسن نقوی رہنماء شیعہ علماء کونسل بہاولنگر، مولانا فخر عباس خطیب مرکزی مسجد و امام بارگاہ بہاولنگر، مولانا علی نقی گلریز پرنسپل جامعۃ الزہراء بہاولنگر، الحاج عامر رضا، سید ثاقب علی نقوی سالار انجمن ماتمیان بہاولنگر، سید محسن گیلانی سے حالات کی مکمل تفصیلات بھی حاصل کیں۔
خبر کا کوڈ : 950645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش