0
Friday 27 Aug 2021 14:46
طالبان اور بن سلمان عالمی برادری کی خوشنودی چاہتے ہیں

افغانستان سے پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانا امریکی منصوبہ ہے، وہاں امن نہیں ہوگا، علامہ جواد نقوی

افغانستان سے پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانا امریکی منصوبہ ہے، وہاں امن نہیں ہوگا، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ مسجد بیت العتیق لاہور میں خطبہ جمعہ میں حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن قائم نہیں ہوگا۔ ماضی میں بدامنی افغانستان میں رہی ہے اور رہے گی۔ اس سرزمین سے پڑوس کی سرزمینوں کو نشانہ بنایا جائے گا، یہ امریکہ کا شیطانی منصوبہ ہے۔ دنیا میں امریکہ کو عام ملک تصور کیا جاتا ہے جبکہ امریکہ کے بارے تجزیہ کرتے ہوئے امریکہ کی شیطانیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان عالمی برادری کو خوش کرنے میں مگن ہیں، جیسے محمد بن سلمان عالمی برادری کو خوش کرنے کیلیے اقدامات اٹھا رہا ہے، ایسے ہی طالبان عالمی برادری کی خوشی کیلئے تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

ترکی نے یورپی یونین کا ممبر بننے کیلئے خواتین کا لباس بھی تبدیل کیا۔ بن سلمان نے امام کعبہ سے جوا خانہ کا افتتاح کروایا۔ پاکستان کے بعض مفتیوں نے بھی حرم کعبہ میں بے پردہ خواتین کی تعیناتی پر اعتراض کیا۔ علامہ جواد نقوی نے پاکستان اور ایران کے ساتھ طالبان کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ طالبانوں کے پاکستان سے زیادہ ایران سے اچھے تعلقات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فیمن ازم کے پھیلاو کیلئے ٹک ٹاکر خاتون اور ملالہ کے ایشوز کو ضرورت سے زیادہ پھیلایا گیا۔

 
خبر کا کوڈ : 950669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش