QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی سمز بند کرنے پر سنجیدگی سے غور

27 Aug 2021 16:24

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سمز بند کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے بعض اضلاع میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لئے پاک فوج کی 10 کور کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں 15 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمز بند کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، صوبے بھر میں یکساں طور پر ہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 950686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950686/خیبر-پختونخوا-میں-ویکسینیشن-نہ-کرانیوالوں-کی-سمز-بند-کرنے-پر-سنجیدگی-سے-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org