QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز

27 Aug 2021 16:37

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ گذشتہ روز ملک بھر میں 11 لاکھ ایک ہزار 973 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 5 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 184 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 950693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950693/پاکستان-میں-کورونا-ویکسین-لگانے-والوں-کی-تعداد-5-کروڑ-سے-تجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org