QR CodeQR Code

انجمن شرعی شیعیان کشمیر نے 25 محرم کے ماتمی جلوس کو حتمی شکل دی

27 Aug 2021 19:36

اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ علاقہ شالیمار میں دینی و فلاحی انجمنیں حسب روایت جلوس ذوالجناح کے لئے اپنی گرانقدر خدمات میسر رکھیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے ایک اجلاس میں کئی تنظیمی امور زیر بحث لائے گئے۔ بیان کے مطابق 25 محرم الحرام یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے شالیمار سرینگر میں برآمد ہونے والے جلوس عزاء کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ یہ جلوس ذوالجناح حسب عمل قدیم اپنے مخصوص مقام حاجی علی محمد خان ساکن آرہ بل شالیمار کے گھر سے برآمد ہوکر مین روڈ شالیمار سے ہوتا ہوا امام باڑہ گلشن علی شالیمار میں اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ علاقہ شالیمار میں دینی و فلاحی انجمنیں حسب روایت جلوس ذوالجناح کے لئے اپنی گرانقدر خدمات میسر رکھیں گی۔ بیان میں سرکاری و نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے گزارش کی گئی کہ وہ عزاداروں کے لئے ٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام رکھیں جبکہ عزاداروں سے تاکید کی گئی کہ وہ احتیاطی تدابیر بالخصوص ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 950731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950731/انجمن-شرعی-شیعیان-کشمیر-نے-25-محرم-کے-ماتمی-جلوس-کو-حتمی-شکل-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org