QR CodeQR Code

کراچی فیکٹری آتشزدگی، غیر قانونی کام کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

27 Aug 2021 21:45

جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ آگ بجھانے کے آلات جو لوگ نہیں ‏لگاتے ان کو بھی دیکھنا ہوگا، 10 بجکر 9 منٹ پر کال آئی، 11 منٹ بعد ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی تھی، خارجی گیٹ کے معاملے پر تحقیقات ‏جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ‏گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے غیرقانونی کام کیا ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہران ٹاؤن فیکٹری میں آگ ‏لگنے کا واقعہ افسوسناک ہے، ریسکیو آپریشن میں 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق 16 افراد لاشیں اسپتال لائیں گئیں ہیں، واقعے میں جاں بحق 12 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، ‏‏12 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جن لوگوں نے غیرقانونی کام کیا ان کیخلاف کارروائی ہوگی، آگ بجھانے کے آلات جو لوگ نہیں ‏لگاتے ان کو بھی دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 10 بجکر 9 منٹ پر کال آئی، 11 منٹ بعد ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی تھی، خارجی گیٹ کے معاملے پر تحقیقات ‏جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 950751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950751/کراچی-فیکٹری-ا-تشزدگی-غیر-قانونی-کام-کرنیوالوں-کیخلاف-کارروائی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org