0
Friday 27 Aug 2021 23:23

غاصب صیہونیوں نے اپنی جیلوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی لاشیں دینے سے انکار کر دیا

غاصب صیہونیوں نے اپنی جیلوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی لاشیں دینے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے عالمی برادری کی ناک تلے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف غير انسانی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صیہونی رژیم نے اپنی تازہ ترین غیر انسانی کارروائی میں اپنی جیلوں میں شہید ہونے والے مظلوم فلسطینی شہریوں کے بے جان لاشے بھی ضبط کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی ادارے "المیزان" نے جمعے کے روز نشر ہونے والی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ غاصب صیہونی رژیم نے اپنی جیلوں میں شہید ہونے والے 7 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ای مجلے عرب48 نے اس حوالے سے صیہونی بیان نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مظلوم فلسطینی قیدیوں کی لاشوں کے یرغمال بنائے جانے کے اس اقدام کا مقصد ان لاشوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بات چیت کے حیلے تراشنا اور سیاسی اہداف کا حصول ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2015ء سے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ضبط کی جانے والی مظلوم فلسطینی قیدیوں کی لاشوں کی کل تعداد 325 تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 950761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش