QR CodeQR Code

مزدوروں کیساتھ جو ظلم ہوا وہ اتفاقی حادثہ نہیں، ظالم نظام ذمہ دار ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

27 Aug 2021 23:28

اپنے ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ مزدور طبقہ کا کوئی پرسان حال نہیں، انکے کوئی حقوق نہیں، کوئی انکے لئے آواز اٹھانے والا نہیں، یہ نہ تو پہلا حادثہ ہے اور نہ ہی آخری، سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے ورثاء آج تک انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کورنگی میں فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ ظالم اور بے رحم سرمایہ داری نظام کا شاخسانہ ہے، مزدور طبقہ کا کوئی پرسان حال نہیں، ان کے کوئی حقوق نہیں، کوئی ان کے لئے آواز اٹھانے والا نہیں، یہ نہ تو پہلا حادثہ ہے اور نہ ہی آخری، سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے ورثاء آج تک انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ علامہ حسن ظفر نے مزید کہا کہ سانحہ کورنگی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں فوری سزائیں دی جائیں اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے خاندانوں کی مکمل کفالت کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 950762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950762/مزدوروں-کیساتھ-جو-ظلم-ہوا-وہ-اتفاقی-حادثہ-نہیں-ظالم-نظام-ذمہ-دار-ہے-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org