QR CodeQR Code

امریکا بھی افغانستان سے اپنا سفارتی اور اقتصادی تعلق بڑھائے، معید یوسف

28 Aug 2021 11:06

افغان فوج کو طالبان سے لڑنے سے پاکستان نے منع کیا تھا؟ کیا اشرف غنی کو پاکستان نے کہا تھا کہ وہ بھاگ جائے؟۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے سوال اٹھایا ہے کہ افغان فوج کو طالبان سے لڑنے سے پاکستان نے منع کیا تھا؟ کیا اشرف غنی کو پاکستان نے کہا تھا کہ وہ بھاگ جائے؟
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان تو امریکا کی درخواست پر طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے گیا تھا، پھر جب نتائج سامنے آئے تو الزام بھی پاکستان کو دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے پاس اب پورا ملک ہے، مغربی ملکوں کے پاس یہ موقع ہے کہ طالبان کو تسلیم کر کے انہیں ترغیب دے سکتے ہیں۔ معید یوسف نے کہا کہ امریکا بھی افغانستان سے اپنا سفارتی اور اقتصادی تعلق بڑھائے۔ انہوں نے زور دیا کہ نئے افغان حکمرانوں کو سزا دینے کے لیے افغانستان کو الگ تھلگ کر دینا مناسب نہیں ہو گا۔ وزیرِاعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ امریکا اور پاکستان کو شراکت داروں کی حیثیت سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان جیسے بڑے اور طاقت ور ملک کو ایک طرف دھکیل دینے سے امریکا کو کیا فائدہ ہو گا؟


خبر کا کوڈ: 950812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950812/امریکا-بھی-افغانستان-سے-اپنا-سفارتی-اور-اقتصادی-تعلق-بڑھائے-معید-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org