QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن

28 Aug 2021 11:38

آئی ایس پی آر  کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ دہشت گرد کا اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔دہشت گرد کا اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 950817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950817/شمالی-وزیرستان-میں-سکیورٹی-فورسز-کا-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org