0
Saturday 28 Aug 2021 12:50

پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے، آرمی چیف

پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایجلر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے اور اس کا واحد مقصد پرامن، خودمختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد کرنا ہے۔ آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کا عزم ظاہر کیا۔ امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور کابل سے انخلا کے عمل میں خصوصی تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 950832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش